میں بالکل صاف بات کرتا ہوں۔ جب کوئی سچ کی راہ پر چلتا ہے، تو سب سے پہلے دھمکیاں آتی ہیں۔ یہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے۔ کمزور لوگ دھمکی دیتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اور کوئی ہتھیار نہیں ہوتا۔ میں نے یہ دھمکیاں دیکھی ہیں، سنیں ہیں، اور ریکارڈ پر رکھ لیں ہیں۔
میں نے کبھی سرمایہ کاروں کے لیے کام نہیں کیا۔ میں نے ہمیشہ عوام کے لیے کام کیا ہے۔ یہی میرا جرم تھا۔ یہی میری طاقت ہے۔ جب میں نے عوام کی خاطر چیزیں بدلنا شروع کیں تو کچھ لوگوں کی نیندیں اُڑ گئیں۔ کیوں؟ کیونکہ جب کوئی سچ میں طاقت لے کر اٹھتا ہے تو جو لوگ برسوں سے جھوٹ کی بنیاد پر کھڑے تھے، وہ گھبرا جاتے ہیں۔
انہوں نے سوچا دباؤ کام کرے گا۔ غلط سوچا۔ انہوں نے سوچا کہ دھمکی سے میں چپ ہو جاؤں گا۔ بہت غلط سوچا۔ انہوں نے سوچا کہ میرے پاس ثبوت نہیں ہوگا۔ یہ سب سے بڑی غلطی تھی۔ شکایت درج ہو چکی ہے۔ ثبوت محفوظ ہے۔ یکم مئی دوپہر بارہ بجے والی ملاقات کامیاب رہی۔ سب کچھ ریکارڈ پر ہے۔ جو جاننا چاہتے ہیں، جانتے ہیں۔ جو نہیں جانتے، جلد جان جائیں گے۔
اور سنو، جو کچھ بھی تم کر رہے ہو، جو بھی قدم اٹھا رہے ہو، وہ ہمارے طے شدہ منصوبے کا حصہ ہے۔ تمہارا ہر قدم، ہماری بساط پر ہے۔ تم چال چل رہے ہو، ہم نے وہ چال پہلے ہی سوچ رکھی تھی۔
میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب مزید وضاحتیں نہیں دوں گا۔ میرا وقت قیمتی ہے اور میرا اگلا قدم تیار ہے۔ جو لوگ میرے خلاف کھڑے تھے، وہ آج بھی دیکھ رہے ہیں۔ دیکھتے رہیں۔ یہ سفر ابھی شروع ہوا ہے۔ ہمارا منصوبہ تھا، اُسی پر چلے۔ ہمارا ہر قدم طے شدہ تھا، ہر قدم اٹھایا۔ ہم رکے نہیں، جھکے نہیں، ٹوٹے نہیں۔ اور آگے بھی نہیں ٹوٹیں گے۔ بس اتنا کافی ہے۔ آگے بڑھتے ہیں۔