اتحاد:
- اتفاق و اتحاد کے ساتھ جو کام آسانی کے ساتھ اور جلدی ہو جاتے ہیں وہ تنہا کئے جائیں تو مشکل سے پورے ہوتے ہیں۔ (حکیم محمد سعید)
- اگر چڑیاں متحد ہو جائیں تو شیر کی کھال کھینچ سکتی ہیں۔ (شیخ سعدی)
- ہمیں ملت بن کر متحد رہنا چاہیے۔ (قائد اعظم محمد علی جناح)
- جن لوگوں کے ساتھ انسان کو اکٹھا رہنے کا اتفاق پڑے ان سے کبھی بگڑنا نہیں چاہیئے۔ (فرنکلین)
- اتحاد و اتفاق جنگ کا مہلک ترین ہتھیار ہیں۔ (نپولین)
- سب انسان ایک دوسرے کے اعضا ء ہیں کیوں کہ پیدائش میں ان کا جوہر ایک ہے۔(شیخ سعدی)