صبح کا وقت
سب سے پہلے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں پانچ بجے اٹھنے کے بعد میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا کچھ دیر بعد چارہ کٹائی کر کے گھر لے آیا اور جانوروں کو ڈال دیا اور میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا میں نے دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کرنے میں مصروف ہوگیا صفائی کرنے کے بعد میں نے کپڑوں کی کٹائی شروع کی اور ایک گھنٹہ کے دوران میں نے 3 جوڑے کپڑوں کے کٹائی کیے اور پھر میں نے دکان بند کر دی۔
دوپہر کا وقت
میں بنک پہنچا اور وہاں پرمیں نے بھائی سے کپڑے وصول کیے اور اس کے بعد میں گھر واپس روانہ ہو گیا گھر پہنچا تو ظہر کا وقت تھا میں نے نماز ادا کی اور پھر دکان پر پہنچ گیا اور پھر میں شام کے وقت سورج غروب ہونے تک کام کرتا رہا اور پھر شام کے وقت میں نے دکان بند کر دی اور گھر چلا آیا اور گھر پہنچ کر میں اپنی ڈائری رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہوگیا جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں امید ہے آپ سب کو میری آج کی ڈائری ضرور پسند آئے گی اللہ تعالی آپ سب لوگوں کا حامی و ناصر ہو پاکستان زندہ باد