سب سے پہلے تمام دوستوں کو میری طرف سے سلام میں آپ کے سامنے آج کی ایکٹیویٹی پیش کرنے کے لئے حاضر ہوا ہوں مجھے امید ہے آپ کو میری ایکٹیویٹیز پسند آئے گی مجھے پانچ بجے اٹھنے کے بعد میں واش روم میں گیا وہاں پر میں نے غسل کیا غسل کرنے کے بعد میں نماز کے لئے پیدل چل پڑا مسجد میں پہنچا وہاں پر باجماعت نماز ادا کی کی مسجد ہمارے گھر سے کچھ فاصلے پر ہے وہاں سے نماز ادا کرنے کے بعد میں واک کرنے کے لئے نکل گیا میں نے واک کے دوران کچھ تصاویر بھی لیں اس وقت ابھی سورج نہیں نکلا تھا میں نے آدھے گھنٹہ واک کی اور قبرستان میں فاتحہ خوانی کی اور پھر واک کرنے کے بعد میں گھر واپس آ گیا اور گھر پر میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں جانوروں کے لیے چارہ کٹائی کرنے چلا گیا جانوروں کو چارہ ڈالا اور گھر واپس پہنچ کر میں اپنی دکان کی طرف روانہ ہو گیا
میں نے اپنی دکان کا دروازہ کھولا اور صفائی کی کچھ گاہک آۓ ان کے کپڑے تیار تھے میں نے ان کو کپڑے دیے اور رقم وصول کی وہ واپس چلے گئے میں کپڑوں کی سلائی میں مصروف ہوگیا میں نے 12 بجے تک دکان میں کام کیا اور میں نے دکان بند کی اور گھر واپس چلا آیا گھر پہنچ کر میں نے کھانا کھایا اور پھر کچھ دیر کے لیے سو گیا جب میری آنکھ کھلی تو دن کے 3 بج رہے تھے میں باغیچے میں پھول کو پانی دینے چلا گیا پھولوں کو پانی دیا اور ان کی تصاویر بنائیں یہ موسمی پھول ہیں اب سردیوں میں یہ ختم ہو جائیں گے