
In our society, whether we like it or not, a tradition has become very common, which is to give birthday greetings and shower our loved ones with messages full of joy on this occasion. Some people who live close to each other celebrate birthdays properly, bring cakes, and engage in various activities, enjoying themselves thoroughly. Each person's birthday has a unique story, about which hundreds of articles can be written. However, my purpose in today's blog is not to recount a birthday story but to talk about birthday greetings. In our Eastern society, birthdays are mostly celebrated for children or girls. Boys' birthdays are generally not celebrated unless they are the darlings of the household, in which case they also receive this protocol. Generally, however, boys are not interested in it. Nevertheless, everyone, men and women alike, happily receive birthday greetings.
ہمارے معاشرے میں چاہتے نہ چاہتے ہوئے بھی ایک رواج بہت زیادہ عام ہو چکا ہے، وہ ہے سالگرہ کی مبارک باد دینا اور اس موقع پر اپنے عزیزوں کو ڈھیروں خوشیوں بھرے پیغامات سے نوازنا. بعض لوگ جو آپس میں ایک دوسرے کے قریب رہتے ہیں، وہ تو باقاعدہ برتھ ڈے سیلیبریشن کرتے ہیں، کیک لاتے ہیں، اس کے علاوہ دیگر قسما قسم کی ایکٹیویٹیز کرتے ہیں اور خوب انجوائے کرتے ہیں. یوں تو ہر ہر شخص کی سالگرہ کی ایک الگ ہی کہانی ہوتی ہے. جس پر سینکڑوں مضامین لکھے جا سکتے ہیں. میرا مقصد آج کی بلاگ میں سالگرہ کی روداد نہیں. بلکہ سالگرہ کی مبارکباد پر بات کرنا ہے. ہمارے مشرقی معاشرے میں سالگرہ زیادہ تر یا تو بچوں کی منائی جاتی ہے یا پھر لڑکیوں کی. لڑکوں کی سالگرہ عام طور پر نہیں منائی جاتی. ہاں جو گھر کے لاڈلے ہوں تو ان کو بھی یہ پروٹوکول مل ہی جاتا ہے. مگر عمومی طور پر لڑکے اس میں دلچسپی نہیں لیتے. البتہ سالگرہ کی مبارکباد سبھی مرد و عورت بخوشی ضرور وصول کرتے ہیں.

What If You Forget to Give Greetings?
Often, we save the birthdates of our dear ones so that we can be the first to wish them. Many people give greetings exactly at midnight. The truth is, the birthday person also eagerly waits to see who will wish them first. What are greetings? They are essentially a gesture of affection, prayers, and good wishes exchanged on the birthday. People wait all year for this special occasion for their special and close ones. Unfortunately, sometimes, despite remembering all year, we forget due to some busyness or absent-mindedness that today is someone's birthday. The regret of this is immense. Often, you prepare a message, design beautiful pictures, and just before midnight, you fall asleep. When you wake up in the morning and see that others have wished your favorite person before you, it definitely hurts, and you start blaming yourself.
کیا ہو اگر مبارکباد دینا بھول جائیں؟
اب اکثر ہوتا یہ ہے کہ ہم سب اپنے پیارے عزیزوں کی تاریخ پیدائش اپنے پاس محفوظ کرکے رکھتے ہیں تاکہ مبارک باد کے موقع پر سب سے پہلے ہم ہی اسے مبارکباد دیں. اکثر لوگ عین رات کے 12 بجے مبارکباد دیتے ہیں. یہ بھی حقیقت ہے کہ جس کی سالگرہ ہوتی ہے وہ ازخود بھی منتظر ہوتا ہے کہ کون اسے سب سے پہلے مبارکباد دے گا. مبارکباد کیا ہوتی ہے. دراصل اپنائیت کا ایک احساس ہوتا ہے. دعائیں ہوتی ہیں. نیک خواہشات ہوتی ہیں. جن کا تبادلہ سالگرہ والے دن کیا جاتا ہے. اس خاص موقع کا انتظار لوگ اپنے خاص الخاص اور دل کے قریب رہنے والے لوگوں کے لیے سارا سال کرتے ہیں. لیکن بدقسمتی سے کبھی کبھار ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ سارا سال یاد رکھنے کے باوجود کسی مصروفیت کی وجہ سے یا بے دھیانی کی وجہ سے عین موقع پر ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ آج کسی کی سالگرہ ہے. اس بات کا اس قدر پچھتاوا ہوتا ہے کہ مت پوچھیں. اکثر ایسا ہوتا ہے کہ آپ دن بھر انتظار میں رہتے ہیں، مبارکباد کا میسج بھی تیار کرکے لکھ لیتے ہیں، خوبصورت سے تصاویر بھی ڈیزائن کر لیتے ہیں اور عین رات کو 12 بجے سے کچھ دیر قبل آپ کی آنکھ لگ جاتی ہے. پھر صبح اٹھ کر جب آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کی پسندیدہ شخصیت کو اور لوگوں نے آپ سے پہلے وش کر دیا ہے تو یقیناً دل دکھتا ہے اور وہ شخص اپنے آپ کو کوسنے لگتا ہے.

Ways to Remember
In such situations, the proverb comes to mind: "No use crying over spilt milk." When the opportunity is lost, there's no point in regretting it. Therefore, if you forget to give birthday greetings, there's no use in regretting it. Set an alarm at 11 PM as a precaution, or if one alarm isn't enough, set two or three alarms at 11:15 PM, 11:30 PM, 11:45 PM, and five minutes before midnight. Another great method is Google Calendar. If you are used to checking the calendar daily, it reminds you of your loved ones' birthdays. This method is very easy. Just add the birthday option while saving any contact on your mobile, and then save the number. If the number is already saved, you can edit it and add the birthday or anniversary date. Google automatically adds it to the Google Calendar, reminding you of whose birthday it is. Additionally, you can use the advance notification option.
یاد رکھنے کا طریقہ:
اب ایسی صورتحال میں وہ محاورہ یاد آتا ہے کہ اب پچھتاوے کیا ہوت، جب چڑیا چگ گئیں کھیت. جب پانی سر سے گزر چکا ہو تو پھر پچھتانے سے کیا فائدہ. یا جیسے اردو زبان میں ضرب المثل ہے کہ گیا ہے سانپ نکل، اب لکیر پیٹا کر. جب سانپ ہاتھ سے چھوٹ گیا تو اب لکیر پیٹنے سے کیا فائدہ. اسی طرح جب موقع ہاتھ سے نکل گیا تو اب پچھتانے سے کیا فائدہ. اس لیے سب سے پہلے تو میں یہ مشورہ دوں گا کہ اگر آپ کسی کو سالگرہ کی مبارکباد دینا بھول گئے ہیں تو اس پر پچھتانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا. آپ رات کو 11 بجے احتیاطاً الارم لگا لیتے یا ایک سے کام نہیں بنتا تو دو تین الارم سوا گیارہ بجے، ساڑھے گیارہ بجے، پونے بارہ بجے اور بارہ بجنے سے پانچ منٹ قبل کا الارم بھی لگایا جا سکتا ہے. اس کے علاوہ ایک بہت مزے کا طریقہ گوگل کیلنڈر ہے. اگر آپ کیلنڈر کو روزانہ دیکھنے کے عادی ہیں تو یہ آپ کو آپ کے پیاروں کی سالگرہ بھی یاد کرواتا رہتا ہے. یہ طریقہ بہت آسان ہے. آپ صرف یہ کریں کہ کسی بھی کانٹیکٹ کو اپنے موبائل میں سیو کرتے وقت ایڈ برتھ ڈے کا آپشن استعمال کریں اور پھر نمبر سیو کر لیں. اگر آپ کے پاس پہلے سے نمبر سیو ہے تو آپ اسے edit کرکے اس میں برتھڈے یا اینیورسری وغیرہ کی تاریخ ایڈ کر سکتے ہیں. گوگل اسے خودکار طریقے سے گوگل کلینڈر میں ایڈ کر دیتا ہے. جس سے آپ کو یاددہانی ہو سکتی ہے کہ کب کس دن کس کی سالگرہ ہے. علاوہ ازیں آپ اس میں قبل از وقت نوٹیفیکیشن دینے کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں.

The Purpose of Birthday Greetings
Some people take birthday greetings to heart and even fight over it. However, this is a moment of joy. On such occasions, small shortcomings should be overlooked. If someone doesn’t wish you or wishes you late, understand their constraints and accept it as "better late than never." And if someone forgets or intentionally doesn’t wish you, there is no need to be upset. The greetings are not the goal but the person's love, care, and your peace of mind are the true objectives. Often, those closest to our hearts are the ones we cannot personally share in their joy, but we send our feelings through messages. Even if someone forgets to greet you on your birthday, do not be sad. Consider how they have treated you throughout the year. If they have been loyal all year, forgive their one-day mistake. And if they have been indifferent all year, one more day doesn't matter. There’s no need to be upset. So, stay happy and spread happiness.
سالگرہ کی مبارکباد کا مقصد:
بعض لوگ اس دن کی مبارکباد کو دل پر لے لیتے ہیں اور پھر اسی بنیاد پر لڑائی جھگڑا بھی کرتے ہیں. حالانکہ یہ خوشی کا موقع ہے. خوشی کے موقع پر تو چھوٹی موٹی کمی کوتاہی کو صرف نظر کر دیا جانا چاہیے. اس لیے اگر آپ کو کسی نے وش نہیں بھی کیا یا دیر سے مبارکباد دی تو آپ اگلے کی مجبوری سمجھ کر اسے دیر آید درست آید کے مصداق قبول کریں. اور بالفرض اگر کوئی بھول جاتا ہے یا قصداً آپ کو مبارکباد نہیں دیتا، تب بھی اس سے ناراض ہونے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے. مبارکباد مقصود نہیں بلکہ اگلے کی محبت، اس کا خیال اور آپ کا سکون اصل مقصودی چیز ہے. ہمارے دل کے بہت قریب اکثر وہ لوگ ہوتے ہیں جن کی خوشی میں ہم بذات خود بنفس نفیس شریک نہیں ہو پاتے مگر ہم اپنے جذبات میسجز کی صورت میں ان تک ضرور پہنچاتے ہیں. سالگرہ کے موقع پر نہ سہی، مگر گاہے گاہے اپنے جذبات سے ہم اگلے کو آگاہ رکھتے ہیں. اس لیے اگر کوئی آپ کی سالگرہ کے دن آپ کو مبارکباد دینا بھول گیا ہے تو غم نہ کریں. یہ دیکھیں کہ اس کا رویہ پورا سال کیسا رہا؟ اگر وہ پورا سال آپ سے وفادار رہا ہے تو اس کی ایک دن کی بھول چوک معاف کر دیں. اور اگر وہ پورا سال آپ سے بے نیاز رہا ہے تو ایک دن مزید سہی. اس میں پریشان ہونے کی کوئی بات سرے سے ہے ہی نہیں. لہٰذا خوش رہیں. خوشیاں بانٹیں.
Join Binance through THIS LINK for 10% off trading fees! Let's save together!
ٹریڈنگ فیس میں 10% چھوٹ کے لیے اس لنک کے ذریعے بائننس میں شامل ہوں! آئیے مل کر بچائیں!