
Eid al-Fitr is a religious festival celebrated by Muslims worldwide, observed on the first day of Shawwal, the Islamic month following Ramadan, the month of fasting. It signifies the culmination of a month-long period of fasting, prayer, and reflection.
The term "Eid al-Fitr" translates to "Festival of Breaking the Fast," signifying the joy and celebration that Muslims experience upon completing the fasting month of Ramadan with health and well-being. On the day of Eid, no one observes fasting, as it is a day of happiness and celebration, and fasting is prohibited.
Muslim communities, both in Islamic and non-Islamic countries, come together on this day to celebrate with joy and excitement.
Let me take you to Pakistan. In my country, Pakistan, Eid is celebrated with great enthusiasm and fervor.
عید الفطر عالم اسلام کا ایک مذہبی تہوار ہے جو پورے رمضان کے مہینے میں روزے رکھنے کے بعد مسلمان بڑی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ یکم شوال کو مناتے ہیں. شوال اسلامی یعنی قمری کیلنڈر کا دسواں مہینہ ہے. جس کی پہلی تاریخ کو یہ عید کا تہوار منایا جاتا ہے.
عید الفطر کا مطلب ہے روزہ افطار کرنے کی عید. یعنی جب مسلمان پورا رمضان روزے رکھتے ہیں تو روزے خیر و عافیت کے ساتھ مکمل ہونے کی خوشی میں وہ عید مناتے ہیں. عید کے دن کوئی بھی شخص روزہ نہیں رکھتا کیونکہ عید کا دن خوشی کا دن ہے. اس دن روزہ رکھنا منع ہے.
اس دن کو تمام اسلامی ممالک میں اور غیر اسلامی ممالک میں بھی مسلمان کمیونٹیز آپس میں خوشی کے ساتھ گھل مل کر گزارتے ہیں.
آئیے میں آپ کو پاکستان لے چلتا ہوں. میرے ملک پاکستان میں بھی عید کا دن بہت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Upon waking up, we start preparing for the Eid prayer. After bathing, donning new clothes, applying fragrance, and having something sweet to eat, we head to the Eid prayer ground. There, we perform the Eid prayer. After offering the prayer, everyone, including friends, relatives, and loved ones, embrace each other and exchange greetings of "Eid Mubarak," to which the response is "Khair Mubarak."
Nowadays, with the advent of mobile phones and the internet, the tradition of exchanging Eid greetings continues throughout the day via WhatsApp messages and phone calls. After the Eid prayer, we visit our relatives, friends, and dear ones.
We visit the elders and they offer us "Eidi" on this joyous occasion. Previously, Eidi used to be given in denominations of 10, 20, 50, and 100 rupees, but now children receive amounts like 100, 500, and 1000 rupees. Children visit various relatives to collect their Eidi, which they later spend on evening outings.
Apart from Eidi, different types of gifts and treats are exchanged among family members and friends on Eid day, spreading joy and happiness. Various delicious dishes are prepared at home on this day, including traditional sweets and desserts served to guests.
Whether it's a street, neighborhood, city, or village, everywhere is vibrant and bustling with festivities because of Eid. Children, elders, men, and women all dress up in their best attire on this day. Every Muslim is very happy on this day.
In Pakistan, Eid is a public holiday, and everyone enjoys the day's festivities to the fullest. Parks and recreational areas are also bustling with activity. Children swing on swings, eat ice cream and sweets, and their laughter and smiles add to the joy of Eid.
صبح اٹھتے ہی ہم عید کی نماز کی تیاری شروع کر دیتے ہیں. ہم نہا دھو کر، اچھے سے نئے کپڑے پہن کر، خوشبو لگا کر، کچھ میٹھا کھا کر، بن سنور کر عید گاہ جاتے ہیں. وہاں پر نماز ادا کرتے ہیں. نماز کی ادائیگی کے بعد سب دوست، رشتہ دار، احباب آپس میں ایک دوسرے سے گلے ملتے ہیں اور ہر ایک دوسرے کو "عید مبارک" کہتا ہے جس کے جواب میں دوسرا شخص "خیر مبارک" کہتا ہے.
اب چونکہ موبائل اور انٹرنیٹ کا دور آ گیا ہے. تو عید مبارک کا سلسلہ واٹس ایپ اور فون کالز پر بھی دن بھر جاری رہتا ہے. عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد ہم اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور عزیز و اقارب سے ملنے جاتے ہیں.
چھوٹے بڑوں کے پاس جاتے ہیں اور وہ انہیں عید کے اس پر مسرت موقع پر "عیدی" سے نوازتے ہیں. پہلے پہل 10، 20، 50 اور 100 روپیہ کی عیدی دی جاتی تھی مگر اب بچوں کو 100، 500 اور 1000 روپیہ کی عیدی دی جاتی ہے. بچے مختلف رشتہ داروں کے ہاں جاتے ہیں اور ملنے والی عیدی کو جمع کرتے ہیں. جسے وہ شام میں سیر و تفیح پر جا کر خرچ کرتے ہیں.
عیدی کے علاوہ بھی عید والے دن مختلف قسم کے تحفے تحائف کا آپس میں تبادلہ کیا جاتا ہے اور خوشیاں بانٹی جاتی ہیں. گھروں میں اس دن مختلف قسم کے عمدہ پکوان بنائے جاتے ہیں. روایتی میٹھی ڈشز، مٹھائیاں وغیرہ بھی مہمانوں کے سامنے پیش کی جاتی ہیں.
گلی ہو یا محلہ، شہر ہو یا دیہات ہر جگہ ہی عید کی وجہ سے رونق اور چہل پہل ہوتی ہے. سب بچے بوڑھے جوان مرد اور عورتیں اس دن خوب تیار ہو کر اچھے کپڑے پہنتے ہیں. تمام ہی مسلمان اس دن بہت خوش ہوتے ہیں.
پاکستان میں عید کے دن سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے اور سب کھل کر اس دن کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں. اس دن پارکس اور تفریح گاہوں پر بھی نہایت رش ہوتا ہے. چھوٹے بچے جھولوں پر جھولا جھولتے ہیں، آئس کریم اور میٹھی چیزیں کھاتے ہیں اور بچوں کے قہقہوں اور مسکراہٹوں سے عید کو چار چاند لگ جاتے ہیں.

The purpose, from every perspective, is that Eid is not only a great joy for every Pakistani but also for every Muslim around the world. All nations of the Muslim ummah view this occasion with great reverence and extend their congratulations to the Muslims.
I also wish you all a heartfelt Eid Mubarak. May the joys of Eid al-Fitr be abundant for you, your family, loved ones, and acquaintances.
May Allah accept your and our good deeds and grant you perpetual joys of Eid in your life. Amen.
Always remember in your sincere wishes and prayers.
Eid Mubarak
الغرض، ہر اعتبار سے یہ ہر پاکستانی کے لیے بلکہ دنیا بھر میں ہر مسلمان کے لیے ایک بہت بڑی خوشی کا موقع ہوتا ہے. سبھی اقوام عالم امت مسلمہ کے اس تہوار کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں.
میں بھی آپ سب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید مبارک کہتا ہوں. آپ کو اور آپ کے گھر والوں، احباب و متعلقین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عید الفطر کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں.
اللّہ تعالیٰ آپ کے اور ہمارے نيک اعمال قبول فرمائے اور آپ کی زندگی میں بارہا عید کی خوشیاں نصیب فرمائے. آمین.
اپنی نيک خواہشات اور پرخلوص دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھیے گا.
عید مبارک
Join Binance through THIS LINK for 10% off trading fees! Let's save together!
ٹریڈنگ فیس میں 10% چھوٹ کے لیے اس لنک کے ذریعے بائننس میں شامل ہوں! آئیے مل کر بچائیں!