السلام علیکم !
جیسا کہ اج میرا ہائی پر پہلا دن ہے اور اپ سب کو میں اپنا تعارف کروانا چاہتا ہوں میرا نام حیدر عباس ہے اور میں شہر حافظ اباد کا رہائشی ہوں جو کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک شہر ہے جو کہ پورے ایشیا میں چاولوں کے لحاظ سے مشہور ہے
Greetings
Hello ! As today is my first day at high school and I would like to introduce myself to you all, my name is Haider Abbas and I am a resident of Hafizabad city, which is a city in Punjab province of Pakistan, which is one of the most rice-rich cities in Asia. is famous from۔
Education
میں نے اپنی تعلیم کا اغاز ایک نجی سکول سے شروع کیا جو کہ حافظ اباد کے ایک نواہی گاؤں میں واقعہ تھا سکول کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں نے حافظ اباد کے ایک نجی کالج سے وہاں اپنی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کی ۔
I started my education from a private school which happened to be in a rural village of Hafizabad after my school education I did my intermediate from a private college in Hafizabad.
Restrictions for getting education
جب میں نے اپنی انٹرمیڈیٹ کی تعلیم مکمل کی تو میں مزید تعلیم حاصل کرنے کا خواہش مند تھا لیکن گھر کے معاملات اس طرح کے تھے کہ مجھے اس کے لیے مالی حالات درکار تھے جن کی بدولت میں نے ایک سال کا وقفہ لے لیا پھر میں نے ایک یونیورسٹی سے اپنا پرائیویٹ داخلہ بھیجا اور اس طرح میں نے اپنی گریجویشن کی تعلیم جاری کر لی اور اگلے ماہ کے وسط میں اس کے امتحانات شروع ہونے جا رہے ہیں۔
When I completed my intermediate studies, I was keen to pursue further studies, but family matters were such that I needed financial conditions for it, so I took a gap year. I have sent my private admission from a university and thus I have started my graduation studies and the exams are going to start in the middle of next month.
جیسا کہ میں اپنی تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہت خواہاں تھا تو اس کو مکمل کرنے کے لیے میں نے مختلف سیکٹر میں پرائیویٹ نوکری کے لیے تلاش شروع کر دی اور اخر کار مجھے پاکستان کے سرکاری دفتر ڈاک خانہ میں پرائیویٹ اسسٹنٹ کے طور پر نوکری دی گئی اور یہ میرے لیے ایک بہت اچھا تجربہ ثابت ہوا لیکن یہ کام میرے مالی حالات کو ٹھیک نہیں کر رہے تھے کیونکہ اس میں کام زیادہ اور اس کا معاوضہ بہت کم تھا جس کے بنا پر مجھے یہاں سے کام چھوڑنا پڑا اس کے بعد میں نے پھر نوکری کے حصول کے لیے مختلف اداروں میں تلاش شروع کر دی جس کے بعد مجھے ایک پرائیویٹ جوتے بنانے والی فرم میں کام مل گیا۔
As I was very keen to complete my education so to complete it I started looking for private jobs in various sectors and finally I got a job as a private assistant in a government post office in Pakistan. I went and it turned out to be a great experience for me but these jobs were not fixing my financial situation as it was too much work and the pay was very low so I had to quit after that. Then I started looking for a job in various institutions after which I got a job in a private shoe manufacturing firm.
My Hobbies
ہر انسان کے اپنی زندگی میں مختلف مشغلے ہوتے ہیں لیکن مجھے کتابیں پڑھنا بہت پسند ہے اور کتابوں کا بہت سارا ذخیرہ میرے پاس موجود ہے جن میں میری کچھ شاعری کی کتابیں کچھ افسانوی کتابیں اور دیگر تاریخ کے متعلق کتابیں بھی شامل ہیں مجھے شاعروں میں ساگر صدیقی بہت پسند ہے اور افسانہ نگاری میں سعادت حسن منٹو میرے پسندیدہ ہیں اور ان کی کتابوں کا کچھ مجموعہ بھی میرے پاس موجود ہے علاوہ کھیلوں میں مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اور اس کا میں بہت شوقین ہوں اس کے علاوہ مجھے سیر و سیاحت میں بہت دلچسپی ہے اور سیر و سیاحت کے لیے میں پاکستان کے مختلف علاقوں شہروں میں چکا ہوں
I have various hobbies in my life but I love to read books and I have a huge collection of books including some of my poetry books some fiction books and other history books I like Sagar Siddiqui very much. I like and in fiction Saadat Hasan Manto is my favorite and I have some collection of his books also among sports I like cricket and I am very fond of it besides I am very interested in travel and tourism. And for sightseeing, I have been to different cities of Pakistan۔
conclusions
مجھے امید ہے کہ اپ لوگ میرے بارے میں کافی کچھ جان چکے ہوں گے اور میں اخر میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اور @hivePakistan نے میرا اکاؤنٹ بنانے میں مدد کی ہے میں جلد اپنا نیا ارٹیکل پوسٹ کروں گا انشاءاللہ انشاءاللہ۔
I hope you guys know enough about me and finally I want to say that tahistories and Hive Pakistan helped me to create my account I will post my new article soon inshallah inshallah. Stay connected!!