###Bismillah al-Rahman al-Rahim
Peace be upon you!
My name is princes Ayesha I belong to Mianwali district of Punjab province, Pakistan. My religion is Islam. I believe in one God and I pray for five times. I also recite the Holy Quran.
As a Muslim, I have a veil and I stop taking care of the veil. If we have to go somewhere, we wear the burqa.My color is dirty I am five feet five inches tall I weigh 40 kg I have black and long hair I take great care of my diet I love to dance I also dance well.
I love to work in Air Force Pakistan, I want to do something for Pakistan by completing my education, I want to do a lot of services for my country, my beautiful land.
I have done b-com and now teach at a school.
I love to read and teach and this teaching also gives us our religion I have done a computer course and I have enough information in the computer because I like the computer very much
I can speak and understand three languages-Urdu, English and Syracuse.
I like to shop and hang out in free time.
I live with my family I have five brothers and two sisters. We people live in the village the people here are very simple and honorable. People in our village don't get most of the education. There are few educators here, but I love to study, so I have continued to study.
All of us Sister, Brother live with our parents. I need money for my higher education for which I am joining the hive platform. About this platform I have been told by my sir and famous bloger sir and Sir Yousuf Khan lived in our district I will work here Insha Allah as good writer. I like writing
And would also advise my friends to work on this platform.
I have four friends we all read and enjoy together. My friends are behind my reading and my success they supported me a lot and always grew my courage
I'm a Punjabi girl I'm a village girl so I wear a simple shalwar shirt like a girl wishes she looked beautiful so I love good quality and beautiful clothes too I wear simple but beautiful clothes.
I love a simple shalwar shirt so much. I don't like to be fashionable. I'm a little too fond and I'm a little too fond.
Also, I love to teach. right now, I am a teacher in a school.
I pay special attention to educating children there as well as training them. children are very familiar with me because I am very affectionate. often, children talk to me about their hearts like today, teaching is not commodity.
I love gardening.
I have built a small garden in the house with flowering and fruiting plants. I love plants. I take care of them more than I do. my family is very happy with my quality. my father appreciates my garden very much.
he is sure to circle my garden at the age of time. sometimes he helps me a little.
I also love to eat food. ھے my handmade beef Plum is loved in my house.
I like rice, noodles and vegetables, meat in food. Animals and chickens we have also bred.Fresh milk from cows and eggs from chickens are obtained. I love games too. I love playing Ludo and cricket. we all play Cousins together in free time.
I also love listening to song and I love reading and listening to poetry. My favorite poet is Allama Muhammad Iqbal
I also like to watch plays and movies.
I sew clothes along with the job.
I will share the video with you Insha Allah.
I want to work on Hivo and Insha Allah I will do a great job I will try very hard if my post looks good please be encouraged
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم!
میرا نام پرنسز عائشہ ہے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھتی ہوں. میرا مذہب اسلام ہے. میں ایک اللہ کو مانتی ہوں اور میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتی ہوں میں قران پاک کی تلاوت بھی کرتے ہوں.
مسلمان ہونے کے ناطے میرا پردہ ہے میں پردے کا پورا خیال رکتی ہوں. ہمیں کہیں جانا پڑے تو برقع پہن کے جاتی ہیں.میرا رنگ گندمی ہے میرا قد پانچ فٹ پانچ انچ ہے میرا وزن 40 کلو ہے میرے کالے اور لمبے بال ہیں میں اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہوں مجھے ڈانس کرنے کا شوق ہے میں اچھا ڈانس بھی کر لیتی ہوں. مجھے ایئر فورس پاکستان میں جاب کرنے کا شوق ہے اپنی تعلیم مکمل کر کے پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہوں جاب کر کے اپنے ملک اپنی خوبصورت سرزمین کے لیے بہت سی خدمات سر انجام دینا چاہتی ہوں.
میں نے بی-کام کیا ہے اور اب ایک سکول میں پڑھاتی ہوں. مجھے پڑھنے اور پڑھانے کا شوق ہے اور یہ تعلیم ہمیں ہمارا مذہب بھی دیتا ہے میں نے کمپیوٹر کورس کیا ہوا ہے اور مجھے کمپیوٹر میں کافی معلومات ہیں کیونکہ مجھے کمپیوٹر بہت پسند ہے
میں تین زبانیں بول اور سمجھ سکتی ہوں اردو، انگلش اور سرائیکی. میں فارغ وقت میں شاپنگ کرنا اور گھومنا پھرنا پسند کرتی ہوں.
میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی ہوں میرے پانچ بھائی اور دو بہنیں ہیں. ہم لوگ گاؤں میں رہتے ہیں یہاں کے لوگ بہت سادہ اور عزت دار ہیں. ہمارے گاؤں میں لوگ زیادہ تر تعلیم حاصل نہیں کرتے ہیں. یہاں کم پڑھے لکھے ہیں لیکن مجھے شوق ہے تعلیم حاصل کرنے کا تو میں نے تعلیم جاری رکھی ہوئی ہے.
ہم سب بہن ،بھائی اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں. مجھے اپنی اعلیٰ تعلیم کے لیے رقم کی ضرورت ہے جس کے لئے میں hive پلیٹ فارم جوائن کر رہی ہوں. اس پلیٹ فارم کے بارے میں مجھے میرے سر ہارون یوسف خان نے بتایا ہے.
سر ہارون یوسف خان ہمارے گاؤں میں رہتے تھے میں یہاں انشاءاللہ دل لگا کر کام کروں گی. اور اپنے دوستوں کو بھی اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کا مشورہ دوں گی.
میری چار دوست ہیں ہم سب مل جل کر پڑھتے اور انجوائے کرتے ہیں. میرے پڑھنے اور میری کامیابی کے پیچھے میری دوستوں کا ہاتھ ہے انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور ہمیشہ میری ہمت بڑھائی
میں ایک پنجابی لڑکی ہوں میں ایک دیہاتی لڑکی ہوں اسلیے سادہ شلوار قمیض پہنتی ہوں جیسے پر لڑکی کی خواہش ہے کہ وہ خوبصورت لگے تو اس لیے مجھے بھی اچھے معیاری اور خوبصورت کپڑے بہت پسند ہیں۔
میں سادہ لیکن خوبصورت کپڑے پہنتی ہوں مجھے سادہ شلوار قمیض بہت زیادہ پسند ہے فیشن کرنے کا بہت زیاده شوق نہیں ہے ہاں تھوڑا بہت شوق ہے اور تھوڑا بہت کرتی بھی ہوں
اس کے علاوه مجھے پڑھانے کا بہت شوق ہے ابھی میں ایک سکول میں ٹیچر ہوں وہاں بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کی تربیت پر خاص توجہ دیتی ہوں بچے مجھ سے بہت مانوس ہیں کیونکہ میں بہت پیار سے پڑھائی ہوں اکثر بچے مجھ سے اپنے دل کی باتیں کرتے ہیں جیسے آج پڑھائی کاموڈ نہیں ہے
مجھے باغبانی کا بہت شوق میں نے گھر میں ایک چھوٹا باغیچہ بنا رکھا ہے جس میں پھولدار اور پھلدار پودے ہیں مجھے پودوں سے بہت پیار ہے میں اُن کی دیکھ بھال اپنے سے بڑھ کر کرتی ہوں میرے گھروالے میری اس خوبی سے بہت خوش ہیں میرے ابو میرے باغیچے کی بہت تعريف کرتے ہیں وہ عصر کے وقت میرے باغیچے کا ضرور چکر لگاتے ہیں بعض اوقات میری تھوڑی بہت مدد بھی کرتے ہیں
مجھے کھانا کھانے ربنانے کا بھی شوق ھے میرے گھر میں میرے ھاتھ سے بنا ہوا بیف پلاؤ بھت پسند کیا جاتا ہے.
میں کھانے میں چاول ،نوڈلز اور سبزیاں ،گوشت پسند کرتی ہوں. جانور اور مرغیاں بھی ہم نے پال رکھی ہیں.گائے سے تازہ دودھ اور مرغیوں سے انڈے حاصل ہوتے ہیں. میں گیمز بھی پسند کرتی ہوں مجھے لڈو اور کرکٹ کھیلنا بہت پسند ہیں ہم فارغ وقت میں سب کزنز مل کر کھیلتے ہیں
مجھے سونگ سننا بھی بہت پسند ہے اور مجھے شاعری پڑھنا اور سننا بھی بہت پسند ہے. میرے پسندیدہ شاعر علامہ محمد اقبال ہیں
میں ڈرامے اور فلمز بھی دیکھنا پسند کرتی ہوں
میں جاب کے ساتھ ساتھ کپڑے بھی سلائی کرتی ہوں انشاءاللہ آپ کے ساتھ ویڈیو شئر کروں گی
ہائیوو پہ کام کرنا چاہتی ہوں اور انشاءاللہ بہت اچھا کام کروں گی بہت کوشش کروں گی اگر میری پوسٹ اچھی لگے تو پلیز حوصلہ افزائی ضرور کیجئے گا