کیسے دوسروں کے عیبوں کو عیاں کر کے ایک ہنستے مسکراتے شخص کو وقت سے پہلے ہی مار دیا جاتا ہے , کتنے خودغرض ہو جاتے ہیں ہم کہ یہ بھی نہیں سوچ پاتے کہ آج جس دوراہے پر وہ شخص کھڑا ہے کل ہم بھی وہاں ہو سکتے ہیں_ نہیں....! یہ تو ہم نے سوچنا ہی نہیں ہے , ہم تو ﷲ رب العزت سے دعا کرتے ہیں بدلے کی اور پھر دوسروں کو دنیا کے سامنے ذلیل کر کے ﷲ رب العزت سے یہ اُمید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارا پردہ رکھ لے....!!
شاید یہ لوگوں کی باتیں اور یہ ٹھوکریں ہی ہمیں مضبوط بنا دیتیں ہیں اتنا مضبوط کے ہم اپنی ذات پر اُٹھنے والے سوالوں کا بھی جواب نہیں دیتے اور شاید جواب دینا بھی نہیں چاہیے...! کیونکہ کچھ سوالوں کے جواب وقت اور ﷲ رب العزت دیتا ہے اور پھر جب جواب عرش سے اترتے ہیں تو کوئی دلیل کام نہیں آتی....! پھر ڈرنے کا وقت ہوتا ہے....ا
وہ رحیم تو ہے پر اسے ڈرانا بھی خوب آتا ہے.....اس کا نام القہار بھی ہے...اور بیشک وہ بھولنے والا نہیں...!! وہ ہر آنسو ہر اذیت بھری سسکی کا گواہ ہے....!!
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io