تمام hive استعمال کرنے والوں کو میری طرف سے سلام عرض ہو امید ہے آپ تمام خیریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں آپ سب کی خیریت معلوم کرتی ہوں ۔ آج جون کی 25 تاریخ ہے اور بدھ کا دن ہے زندگی کا ہر دن بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ صبح سویرے میں جاگ گی سب سے پہلے میں نے نماز فجر ادا کی پھر میں نے بچوں کیلئے ناشتہ تیار کیا بچوں کی سکول سے چھٹیاں ہیں ۔ زندگی کا ہر دن ہر لمحہ انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے خاص کر ماں کے کے بغیر جب انسان خود ماں بن جاتا ہے تب ماں کی حقیقت کا پتہ چلتا ہے ۔ میں نے بچوں کو دیکھا بچے سو رہے تھ میں نے بچوں کو جگایا نہیں ے جب بچے جاگے تو میں نے ناشتہ بنا لیا تھا پھر میں نے بچوں کو فریش کیا اور ناشتہ کھلایا ۔ آج کل بچوں کی سکول سے چھٹیاں ہو گی ہیں بچے صبحِ ناشتے کے بعد قرآن مجید پڑھنے گھر کے ساتھ والی مسجد میں چلے جاتے ہیں بچوں کی چھٹیاں گرمی کی وجہ سے ہوئی ہیں بچے جب قرآن مجید پڑھنے صبح چلے تو پھر میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گی ۔ پہلے میں نے گھر کے صحن میں جھاڑو لگایا پھر میں نے کچن میں برتنوں کو دھویا برتن بہت زیادہ تھے رات والے بھی تھے اور صبح والے بھی تھے برتن دھونے کے بعد میں نے بچوں کے کپڑے دھوئے پھر میں نے نہا کے کپڑے پہنے گرمی کی وجہ سے ہر روز میں صبح کام ختم کر کے نہاتی ہوں میری چھوٹی بیٹی بھی ساتھ نہاتی ہے
گھر کے تمام ضروری کام کرنے کے بعد پھر میں نے دن کا کھانہ پکایا دن کے کھانے میں میں نے آج بھنڈی کی سبزی پکای ۔ پھر بچوں کے مدسے سے واپسی کا ٹائم ہو گیا کیونکہ ایک تو آج بدھ کا دن تھا دوسرا بچے گرمیوں میں دس بجے مدرسے سے گھر واپس آجاتے ہیں اور آج کل ویسے بھی سکول کی چھٹیاں ہو گی تھیں اس لیے بچے آج پہلے سے بھی جلدی گھر آگے گرمی کی وجہ سے ۔ دس بجے جب بچے مدرسے سے گھر واپس آئے پہلے بچوں کو لیموں کا پانی پیلا پھر بچوں کو پنکھے کے آگے بیٹھایا تاکہ گرمی کم ہو جائے پھرمیں نے بچوں کو نہلایا پھر ہم سب نے مل کر دن کا کھانا کھایا ۔ دن کے بارہ بجے میں نے بچوں کو سولا دیا کیونکہ گرمی بہت زیادہ تھی آج 52 ڈگری سینٹی گریڈ تھا ہمارے پاس ٹمپریچر بہت زیادہ ہونے لگا ہے اس لیے میں خود بھی ساتھ سو گی ۔ جب میں جاگی تو اس وقت دن کے دو بج چکے تھے میں نے وضو کیا اور نماز ظہر ادا کی پھر میں نے چائے بنائی اتنے میں بچے بھی جاگ گے ۔ بچوں کے ساتھ مل کر چائے پی پھر بچے پانچ بجے دوباہ قرآن مجید پڑھنے کیلئے مسجد میں چلے گے اور میں گھر کے کاموں میں مصروف ہو گی ۔ ایک ماں کا کتنا رول ہوتا ہے بچوں کی زندگی میں یہ تب پتہ چلتا ہے جب انسان خود ماں کے مقام پر پہنچاتا ہے لیکن تب انسان کے پاس یادوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا ۔اس سے پہلے انسان کو سمجھ نہیں آتی ماں کے مقام کی ماں اللّٰہ کے بعد اس زمین پر وفا کا دوسرا نام ہے ماں کہنا آسان ہے ماں بننا بہت مشکل کام ہے
This report was published via Actifit app (Android | iOS). Check out the original version here on actifit.io
Height165 cm | Weight65 kg | Body Fat45 % | |||
Waistcm | Thighscm | Chest32 cm |