کراچی سے پکڑی گئی ڈبل نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی فیصل واوڈا کی نکلی
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر روکی گئی ڈبل نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نکلی۔
کراچی پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر عوام کی نشاندہی پر ایک ڈبل کیبن والی مشکوک گاڑی کو روکا۔
مشکوک گاڑی پر ڈبل نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور اس میں موجود سادہ لباس شخص مسلح بھی تھے اور گاڑی پر پولیس سائرن بھی لگا ہوا تھا۔
جب ڈرائیور سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے گھر پر تعینات ہیں۔
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے گاڑی کی ملکیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ گارڈز نجی سیکیورٹی ایجنسی کے ہیں اور میرے گھر پر ہی رہتے ہیں۔
باوردی نہ ہونے کی منطق پیش کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بغیر وردی کے رہنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وردی سردی کا مقابلہ نہیں کر پاتی۔
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی مشکوک گاڑی کیخلاف کارروائی
کراچی: گاڑی پر ڈبل نمبر پلیٹ، ہاتھوں میں اسلحہ اور جسم پر وردی بھی نہیں
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر عوام کی نشاندہی پر پولیس نے گاڑی کو روک لیا
کراچی: شہری کی بنائی ہوئی ویڈیو میں سادہ لباس مسلح گارڈ اسلحہ تھامے نظر آرہا ہے
کراچی: ڈرائیور نے پوچھنے پر بتایا کہ گاڑی وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ہے
کراچی: گاڑی پر آگے دو مختلف نمبر پلیٹس لگی ہوئی نظر آرہی ہیں
کراچی: سادہ لباس مسلح گارڈ نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کا تعلق واپڈا سے ہے
کراچی: واپڈا کی جانب سے وفاقی وزیر کی سیکیورٹی کیلیے ساتھ چلتے ہیں، محافظ
کراچی: ڈبل کیبن پر کوئی سرکاری نمبر پلیٹ نہیں لیکن پولیس لائٹس لگی ہوئی ہیں
کراچی: گاڑی کو بعد میں سیاسی دباؤ پر بغیر کسی کارروائی کے چھوڑ دیا گیا، پولیس ذرائع
Sponsored ( Powered by MediaWizards )
Upvote Bidbot
Bid Bot
2X RETURN OF INVESTMENT + 30 FREE RESTEEMS!
Send 0.4 SBD or Steem to subscribe.
You will receive MIN $0.80 through daily $0.02 upvotes on your posts. This plan also includes 30 resteems of your next posts.
How to Subscribe?
It's very simple: