تو مجھے ڈھونڈ__میں تجھے ڈھونڈوں
کوئی ہم میں سے کھو گیا ہے کہیں,,
بیٹوں نے جائیداد کیلئے ماں باپ کو زنجیروں میں جکڑ دیا
جیکب آباد : ملکیت کے چکرمیں ظالم بد بخت بیٹوں نے عمررسیدہ ماں باپ کوزنجیروں سے باندھ کرایک کمرے میں بند کر دیا ،اور ایک ہفتے سے بوڑھا ماں باپ ظالم بیٹوں کے تشدد کا نشانہ بنتے رہے ۔
جیکب آباد شہر کے احمد میاں سومرو کالونی کے رہائشی عبد القادر ،عبدالرزاق نے اپنے بیٹوں کی مدد سے بوڑھے ماں باپ حاجی غلام حسین اور ان کی اہلیہ کو زنجیروں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کر دیا بوڑھے ماں باپ کو قیدی بنا کر عبد الرزاق اور عبدالقادر اپنے بیٹوں کے ذریعے ایک ہفتے تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،بھائیوں کے ہاتھوں کے قید ہونے کی خبر سننے کے بعد حاجی غلام حسین کا تیسرا بیٹا عبد الوہاب گھر پہنچا اہل محلہ کی مدد سے بھائیوں کا بنائے ہوئے قید خانے کے تالے توڑ کراندر کمرے میں موجودزنجیروں سے جکڑے ہوئے ماں باپ کو آزادکر الیا ،طرح طرح کی موصیبتیں برداشت کر نے والے والدین جنہوں کوانگلی پکڑ کراولاد کو چلنا سکھایا آج وہی اولاد اپنے بوڑھے ماں باپ کی جمع پونجی ہتھیانے کی خاطر انہی ماں باپ کوزنجیروں سے باندھ کر کمرے بند کر دیا ،بد بخت اولاد کو یہ علم نہیں کے
جنت ماں کے قدموں تلے ہے ۔ آپ ایسی اولاد کے بارے میں کیا کہیں گے ؟
please follow me ,resteem the post , up vote and comment this post thanks steem it user