مغرب کی مادی تہذیب نے جس الحاد اور کفر کو جنم دیا،سرمایہ داری اور اشتراکیت دونوں اس کے ارتقاء کی مختلف منازل ہیں۔
جس وقت انسان نے خدا کی خدائی کا انکار کرکے انسان کی خدائی قبول کی اور اس کے دئیے ھوئے ضابطوں سے منہ موڑ کر انسان کے بنائے ھوئے ضابطوں کی پابندی شروع کی، اسی وقت سے معاشرے کے چالاک اور عیار لوگ اپنے آپ کو خدائی کے مقام پر فائز کر کے مختلف تدابیر استعمال کرنے میں لگے ھوئے ںیں۔اس کے لئے سب سے ضروری بات یہ تھی کہ معاشرے کی پوری قوت انکے ھاتھ میں سمٹ ائے،کیونکہ اس قوت پر قبضہ کئے بغیر وہ انسانوں پر اپنی کبریائی پوری طرح قائم نہ کرسکتے
تھے۔
پروفیسر عبد الحمید صدیقی مرحوم۔