☘زبان کی حفاظت☘
انسان کی زبان جو بظاہر ايک چھوٹا سا عضو ہے اگر اس کا استعمال صحيح ہو تو انسان کو دنيا و آخرت کی سعادت مل جاتی ہے اور اگر اس کا غلط استعمال کيا جائے تو انسان کےلئے تباہی کا سبب بن جاتی ہے-
سيدنا ابو سعيد خدری رضی اللہ عنہ بيان کرتے ہيں کہ
🌺رسول اللہ ﷺ نے فرمايا
"جب ابنِ آدم صبح کرتا ہے تو تمام اعضاء زبان کی منت کرتے ہوئے کہتے ہيں کہ ( دن بھر ) اللہ سے ڈرنا کيونکہ ہم تيرے ساتھ قائم ہيں - اگر تو سيدھی رہی تو ہم بھی سيدھے رہيں گے اور اگر تو ٹيڑھی ہوگئی تو ہم بھی ٹيڑھے ہو جائیں گے"
جامع ترمذی 2407
♦ان شاءاللہ جاری ہے♦
🌹🌟🌿💥🌷⚡☘✨🌺